News & Updates

Take a break and read all about it

آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت و آثارِ قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل راجہ شاہد حسین نے نجی فرم کے ساتھ طے شدہ لیز ایگریمنٹ کے تحت تاریخی رام کوٹ فورٹ کی تزئین و آرائش، بحالی و تحفظ، ریزارٹ کی تعمیر، قلعے سے متصل راستوں کی مرمت و فینسنگ، صفائی ستھرائی، سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات اور دیگر طے شدہ امور کا جائزہ لینے کے لیے رام کوٹ فورٹ کا دورہ کیا۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار نشستیں جن کی مدت 18ستمبر2026 کو اختتام پذیر ہونے کی بناء پر نئے ارکان کے انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کی تاریخ 12 اکتوبر 2026 مقرر کی ہوئی ہے۔