آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر ناکہ بندی کے دوران اندرونِ آزاد کشمیر خوراک ترسیل کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور سائنسی جانچ کا عمل انجام دیا گیا۔ کارروائی کے دوران اشیاء خورونوش، اشیاء کے معیار، رجسٹریشن، پیکنگ، لیبلنگ، ذخیرہ اور ترسیل کے مقررہ ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر مختلف اشیاء خورونوش فوری سائنسی ٹیسٹنگ بھی عمل میں لائی۔ انسپیکشن کے دوران غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری خوراک کی نشاندہی ہونے پر متعلقہ اشیاء کو قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران کھویا اور کریم سمیت بعض اشیاء مقررہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور ترسیلی ایس او پیز کے برخلاف غیر محفوظ طریقے سے منتقل کی جا رہی تھیں، جنہیں ضبط کر کے ضوابط کے مطابق تلف کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق خوراک کی تیاری، ذخیرہ، ترسیل اور فروخت کے تمام مراحل میں مقررہ فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔ عوام کو محفوظ، صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوہالہ انٹری پوائنٹ سمیت اہم داخلی راستوں پر خوراک بردار گاڑیوں کی چیکنگ، انسپیکشن اور سائنسی جانچ کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
