آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر میں سیاسی رواداری ،جمہوری تسلسل کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے تحریک آزادی پر فوکس کرنا ہے وہ لاکھوں کشمیری جو سبز ہلالی پرچم کی محبت میں شہید ہوے ان کے مشن کو مکمل کرنا ہے اور اپنے آباء واجداد کی اس قرارداد الحاق پاکستان کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوے ریاست جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان سے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں ،رہنماؤں اور رائے عامہ کے لیڈروں کو چاہیے کہ وہ اس ایک نکتے پر مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھیں تاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جو دھجیاں اڑا رہا ہے اسے پوری دنیا کے سامنے آشکار کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جو سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی مدد کر رہا ہے اس پر کشمیری اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کی محافظ ہے اور اس جری اور بہادر فوج کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر رہنے والے کشمیری اور ریاست بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کی جارحیت سے محفوظ ہیں ۔اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور صدر ریاست کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
