Press Information Department

Azad Jammu & Kashmir

News & Updates

Take a break and read all about it


صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کی تنظیم اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کی مسئلہ کشمیر کو برطانیہ سمیت دیگر فورمز پر اُجاگر کرنے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔


صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق صدرآزادکشمیر غازی ملت کیپٹن جنرل سید علی احمد شاہ مرحوم کی تحریک پاکستان، ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور تحریک الحاق پاکستان کے لئے تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک تکمیل پاکستان کے عظیم رہنما اور جرات مند لیڈر تھے