آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے منتخب ہونے والے اراکین میں چوہدری لطیف اکبر، راجہ مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور احمدشامل ہیں۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے موصول ہونے والے انتخابی نتائج کی بنیاد پر آزاد جموں وکشمیر کونسل کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق منتخب ہونے والے اراکین میں ضلع مظفرآباد سے چوہدری لطیف اکبر، ضلع باغ سے مشتاق احمد منہاس،ضلع میرپور سے چوہدری سعید اور ضلع مظفرآباد سے چوہدری منظور احمد شامل ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
