وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ آمد،سپیکرآزادجموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی میزبانی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان، آزادکشمیر، مسلح افواج پاکستان، میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ ن لیگ سیکرٹریٹ آمد پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کلری کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ بھمبر کے عوام سے رشتہ محض سیاست کا نہیں بلکہ دل کا ہے۔ بھمبر کے عوام سے ملاقات اور ان کی محبت کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہاکہ قائد میاں نواز شریف،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، مریم نواز کی قیادت میں خطہ آزادکشمیر ترقی کرئے گا،ن لیگ کی حکومت میں ہمیشہ ترقی ہوئی، آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،افواج کی شہادتوں اور قربانیوں کی بدولت آزادکشمیر میں ہم سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ چوہدری طارق فاروق ویژن اور دور اندیشی رکھنے والے سیاسی رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے آئندہ تین سے پانچ سال کی جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں، جس میں صحت، تعلیم، روزگار، سڑکوں، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبے شامل ہوں گے۔ ہر منصوبے کے آغاز اور تکمیل کے حوالے سے واضح ٹائم لائن مقرر کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ کون سا منصوبہ کب شروع اور کب مکمل ہوگا۔انہوں نے بھمبر کے منتخب نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اسمبلی میں نمائندگی تک محدود نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزراء حکومت کرنل(ر) وقار احمد نور،راجہ ثاقب مجید،ایڈووکیٹ عمیر نعیم،ممبر اسمبلی چوہدری محمدرزاق،سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابرعلی ذوالقرنین،ضلعی صدر ن لیگ جمیل سلطان چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ،چوہدری علی بابر ایڈووکیٹ،ہارون زبیر ودیگرنے جلسہ سے خطاب کیا۔ جلسہ عام میں گجرانوالہ ڈویژن ن لیگ کے صدر سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا،سابق وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے خصوصی شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
