آزادجموں وکشمیر محتسب سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محتسب سیکر ٹر یٹ میں دا ئر دو شہریو ں کی شکا یا ت کا ازالہ، ایک کو 974194/-رو پے کے بقا یا جا ت جبکہ دو سرے کو مقبو ضہ ارا ضی کا قبضہ دلوا یا گیا۔ ضلع مظفرآباد سے تعلق رکھنے وا لے شہری چو ہدری عبدالطیف ولد اما م دین نے شکا یت میں مو قف اختیا ر کیا تھا کہ ضلع حو یلی میں چھا نجل پا ور پرو جیکٹ کے افتتا ح کے موقع پر پا ور ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کے متعلقہ افسرا ن کی ہدا یت پر اسے کا لو نی کی کٹا ئی اور فینسنگ کی تنصیب کا کا م سو نپا گیا۔ شا کی نے مذکو رہ کا م پر 9لا کھ 74ہزا ر 194رو پے خر چ کیے، تا ہم اسے اس رقم کی ادا ئیگی نہیں کی گئی تھی۔ شکا یت پر محتسب آزاد جمو ں و کشمیر کی جا نب سے مینجنگ ڈا ئر یکٹر پا ور ڈو یلپمنٹ سے معا ملے پر رپو رٹ طلب کی گئی۔دو را ن کا روا ئی محکمہ کی جا نب سے شا کی کو اس کی وا جب الا دا رقم 9لا کھ 74ہزار 194رو پے ادا کر دی گئی۔ بعد ازا ں شا کی نے تحر یری طو ر پر محتسب سیکر ٹر یٹ کو آگا ہ کیا کہ اسے مذکو رہ رقم مکمل طو ر پر وصو ل ہو چکی ہے جبکہ ایک دیگر شکا یت میں چو ہدری محمدعزیز سا کنہ رولی کو ٹلی نے محتسب آزاد کشمیر کے پا س شکا یت پیش کر تے ہو ئے اس امر کا اظہا ر کیا کہ اس کہ وا لد نے مو ضع رولی تحصیل و ضلع کو ٹلی میں خسرہ نمبر 1192سے دو کنا ل پا نچ مر لے رقبہ خر ید کر تے ہو ئے بذریعہ ہبہ شا کی کے نا م کیا اور مذکو رہ رقبہ بندوبست سے قبل محکمہ ما ل کے ریکا رڈ میں بھی در ج تھا۔ شکا یت گزا ر کے مطا بق مذکو رہ رقبہ کی فرو خت وغیرہ کے سلسلہ میں متعلقہ پٹو ا ری سے رابطہ کر نے پر معلو م ہوا کہ دو را ن بندوبست اس کے نا م در ج رقبہ میں ردو بدل کر دیا گیا ہے اور ایک کنا ل چا ر مر لہ رقبہ کم در ج ہے۔شکایت گزار نے مذکورہ رقبہ کی نشاندہی کے لیے بار بار محکمہ مال کے چکر لگائے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی محتسب آزاد کشمیر نے شکایت پر تبصرہ اور متعلقہ ریکارڈ طلب کیا اور اس معاملہ میں کمیشن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ ازاں بعد محکمانہ ریکارڈ اور کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ شاکی کی شکایت درست ہے اور شاکی کی اراضی کے اندراج میں کمی کی گئی ہے۔ جس پر محتسب آزاد کشمیر نے شاکی کے رقبہ میں پائی جانے والی کمی کو پورا کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ نے ریکارڈ میں درستگی کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ محتسب آزاد کشمیر کو پیش کر دی ہے۔ ہر دو شاکیان نے مکمل دادرسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محتسب آزاد جموں و کشمیر کی مداخلت اور تعاون پر شکر یہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ محتسب آزاد جموں و کشمیر کا ادارہ شہریوں کی شکایات کے ازالے، سرکاری اداروں میں انتظامی انصاف کے فروغ اور عوام کو بروقت دادرسی کی فراہمی کے لیے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کر رہا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
