آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت و آثارِ قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل راجہ شاہد حسین نے نجی فرم کے ساتھ طے شدہ لیز ایگریمنٹ کے تحت تاریخی رام کوٹ فورٹ کی تزئین و آرائش، بحالی و تحفظ، ریزارٹ کی تعمیر، قلعے سے متصل راستوں کی مرمت و فینسنگ، صفائی ستھرائی، سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات اور دیگر طے شدہ امور کا جائزہ لینے کے لیے رام کوٹ فورٹ کا دورہ کیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت و آثارِ قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل راجہ شاہد حسین نے نجی فرم کے ساتھ طے شدہ لیز ایگریمنٹ کے تحت تاریخی رام کوٹ فورٹ کی تزئین و آرائش، بحالی و تحفظ، ریزارٹ کی تعمیر، قلعے سے متصل راستوں کی مرمت و فینسنگ، صفائی ستھرائی، سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات اور دیگر طے شدہ امور کا جائزہ لینے کے لیے رام کوٹ فورٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ راجہ شاید حسین کو متعلقہ فرم کے نمائندوں نے لیز ایگریمنٹ کے تحت طے شدہ امور، ریزارٹ کی تعمیر، فینسنگ، قلعے تک رسائی کے راستوں کی مرمت و بحالی، سیاحوں کے لیے بیٹھنے کی جگہوں، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور قلعہ کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت و آثارِ قدیمہ قمر ایوب نے بھی قلعہ کی موجودہ صورتحال اور محکمہ کی جانب سے متعلقہ امور کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثارِ قدیمہ کو آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثارِ قدیمہ راجہ شاہد حسین نے قلعہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی و تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، سیاحوں کے لیے دستیاب سہولیات، رسائی کے راستوں کی فینسنگ ، سیاحوں کے لیے رہنمائی/سائن بورڈز، قلعے کے اطراف خوبصورتی اور لینڈ اسکیپنگ، ریزورٹ کی تعمیر میں پیش رفت اور مجموعی انتظام و انصرام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لیز ایگریمنٹ کے تحت طے شدہ امور میں تعطل کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اور متعلقہ فرم کو معاہدے کی شرائط کے مطابق ضروری اقدامات اٹھانے اور سیاحوں کے لیے طے شدہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثارِ قدیمہ راجہ شاہد حسین نے کہا کہ رام کوٹ فورٹ خطے کے اہم تاریخی و سیاحتی ورثے کا حصہ ہے۔ اس کے تاریخی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے لیز ایگریمنٹ کے تحت طے شدہ امور کو معاہدے کی مقررہ شرائط کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔ تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ رام کوٹ فورٹ کو پُرکشش سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جا سکے۔

Share This Post

More To Explore