News & Updates

Take a break and read all about it

جموں و کشمیر لبریشن سیل کے قومی و آگاہی ونگ کے زیر اہتمام، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اشتراک سے 24 اکتوبر یومِ تاسیس کے حوالے سے طالبات میں تاریخی شعور اور قومی آگاہی پیدا کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چہلہ بانڈی مظفرآباد میں خصوصی آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل(ر) وقار احمد نور محکمانہ کارکردگی جانچنے، مقامی کمیونٹی کے مسائل سننے اور جنگلات کا موقع پرمعائنہ کرنے نیلم پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کٹن سر سنگڑ روڈ پر جنگل کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ فیلڈ عملے سے ان کی کارگزاری بارے باز پرس کی۔