News & Updates

Take a break and read all about it

انفارمیشن سروسز اکیڈمی آف پاکستان کے زیرِ تربیت آفیسران کے وفد نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف نے وفد کو محکمہ کے امور، ترقیاتی منصوبوں، منصوبہ بندی کے طریقہ کار اور آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمت کا مشن لے کر آئی ہے، آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، سروس ڈلیوری بہتر ہو گی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، معیارِ زندگی میں بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ کی تیز رفتار ترقی پر فوکس ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور مقررہ ٹائم لائن پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، مستقبل کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے ڈیزائن کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔