بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شریعہ اکیڈمی کے قانون سے متعلقہ کورس کے شرکاء کے وفد نے سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد کا دورہ کیا۔ شریعہ اکیڈمی کے 15رکنی وفد میں اسسٹنٹ پروفیسر کو آرڈینیٹر شریعہ اکیڈمی ڈاکٹر نوید الطاف، سپرنٹنڈنٹ اسسٹنٹ کورس کو آرڈینیٹر شریعہ اکیڈمی محمد خالد خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حویلی کہوٹہ محمد عبدالوحیدمغل، ڈسٹرکٹ قاضی حویلی کہوٹہ محمد رضوان، ڈسٹرکٹ اٹارنی لاء پارلیمنٹری آفیئر کراچی خالد احمد شیخ،سکاڈرن لیڈر پاکستان ائیر فورس اسد حسین، سکاڈرن لیڈر پاکستان ائیر فورس بلال خورشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پروسیکیوٹرلا ء ڈیپارٹمنٹ کراچی فاروق طاہر حسین حسبانی، ڈپٹی سولیسیٹر منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس اسلام آباد محمد شارف کھوسو، اسسٹنٹ ڈرافٹ مین محمد طیب،سیکشن آفیسر لاء مظفرآبادمحترمہ گلنازامبر،پی ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ حویلی ہدایت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اٹارنی اسلام آباد امجد علی شامل تھے۔ وفد نے سپریم کورٹ کانفرنس ہال میں رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال سے ملاقات کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے وفد کو آزادکشمیر اور ریاست میں نظام عدل کے بارے میں تفصیلی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ظہور اقبال اعوان،سیکرٹری ہمراہ چیف جسٹس سپریم کورٹ خواجہ شوکت، اسسٹنٹ رجسٹرارایڈمن نثار احمد شاہین،سینئر پروٹوکول آفیسرخواجہ محمد اعجازدیگر بھی موجود تھے۔وفد نے سپریم کورٹ کے مختلف دفاترکا بھی دورہ کیا۔ وفد کی طرف سے اسسٹنٹ پروفیسر کو آرڈینیٹر شریعہ اکیڈمی ڈاکٹرنوید الطاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو شیلڈ پیش کی جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ مظہراقبال نے سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کی طرف سے شرکاء کورس کے وفد کو بھی شیلڈ پیش کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
