وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل(ر) وقار احمد نور محکمانہ کارکردگی جانچنے، مقامی کمیونٹی کے مسائل سننے اور جنگلات کا موقع پرمعائنہ کرنے نیلم پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کٹن سر سنگڑ روڈ پر جنگل کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ فیلڈ عملے سے ان کی کارگزاری بارے باز پرس کی۔

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل(ر) وقار احمد نور محکمانہ کارکردگی جانچنے، مقامی کمیونٹی کے مسائل سننے اور جنگلات کا موقع پرمعائنہ کرنے نیلم پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کٹن سر سنگڑ روڈ پر جنگل کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ فیلڈ عملے سے ان کی کارگزاری بارے باز پرس کی۔ وزیر جنگلات نے کٹن کالونی میں عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے کٹن فش ہچری کا معائنہ کیا اور ڈائریکٹر وائلڈ لائف و فشریز نعیم احمد ڈار سے مچھلی کی پیداوار و دیگر امور بارے بریفنگ لی۔ دورے کے دوران وزیر جنگلات نے آٹھمقام اور سالخلہ فاریسٹ ڈپو ہاکا دورہ کیا، ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ڈپو میں پڑی لکڑ کی پڑتال کرنے کے بعد ڈپو ہا کے انچارج سے بریفنگ لی۔ بعد ازاں وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل(ر) وقار احمد نور نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نیلم کا دورہ کیا۔ ممبران نیلم بار ایسوسی ایشن سے جنگلات کے تحفظ، مقامی آبادی کی لکڑ کی ضرورت اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تجاویز لیں، اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن بشارت میر ایڈووکیٹ نے نیلم کے جنگلات کے تحفظ، کٹاو، مقامی آبادی کی لکڑ کی ضروریات اور لکڑی سمگلنگ کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز دیں۔ اس موقع پر وزیر جنگلات وائلڈلائف و فشریز کرنل(ر) وقار احمد نور نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے شہری کے طور پر ہم سب نے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے، محکمہ جنگلات کے آفیسران سمیت کمیونٹی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ نیلم کے جنگلات کے تحفظ کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں، بجلی اور آٹے کی سبسڈی پر ریاست کے بجٹ سے خطیر رقم خرچ ہو رہی ہے سبسڈی صرف حقدار کو ملنی چاہئے، خشک بالن پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن جہاں ہم درخت کاٹیں وہیں درخت لگانے کی عادت بھی ہمیں ڈالنی ہو گی، نیلم کے دورے کا مقصد یہاں کے جنگلات کا موقع پر معائنہ کرنا اور عوام سے ان کے مسائل سننا ہے، نیلم کے جنگلات کے تفصیلی دورے کا مقصد یہاں کے مسائل کا ادراک ہو اور ان کا بروقت حل نکالنا ہے، انہوں نے کہا کہ لکڑ کی سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور سمگلرز کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی تاہم یہ جنگل ہم سب کا ہے اس کی ژالہ کی ذمہ داری بھی ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ سیکرٹری جنگلات وائلڈ لائف و فشریز چوہدری محمد فرید ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی ملک اسد محمود ناظم اعلٰی جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ناظم جنگلات سید مہظر نقوی متمم جنگلات اویس جاوید مہتمم جنگلات سردار وقاص علی مہتمم جنگلات کیرن ڈویژن سردار اکرم دیگر آفیسران موجود تھے۔

نیلم(پی آئی ڈی) 20 اکتوبر2026

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل(ر) وقار احمد نور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید، ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، ڈپٹی کمشنر چوہدری اقبال حسن، ایس پی، مہتمم شاہرات ظہور ڈار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر جنگلات نے نیلم کے جنگلات پر ناظم جنگلات نیلم سرکل سے مسائل پر بریفنگ لینے کے بعد ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، انہوں نے فاریسٹ لینڈ ڈیمارکیشن سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ناظم سرکل نیلم کو ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے مسائل یکسو کروا کر رپورٹ کرنے جبکہ مہتمم شاہرات کو سڑک کے منصوبے پر کام کرنے سے پہلے محکمہ جنگلات کو آن بورڈ لیتے ہوئے این او سی لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نیلم میں شجرکاری کے فروغ اور جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ پولیس، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ سوشل ویلفئیر سمیت دیگر محکمہ جات کے سربراہان کو محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

Share This Post

More To Explore