آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور سے ووڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدر نثار الرحمان عباسی کی قیادت میں ملاقات کی۔

آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور سے ووڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدر نثار الرحمان عباسی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ووڈ انڈسٹری کو درپیش مختلف انتظامی، قانونی اور تجارتی مسائل سے وزیر جنگلات کو تفصیل سے آگاہ کیا۔​وفد نے اس بات پر زور دیا کہ ووڈ انڈسٹری آزاد کشمیر کی معیشت اور روزگار کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں صنعت کاروں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لکڑی کی مناسب نرخوں پر فراہمی، پرمٹس کے اجرا اور دیگر متعلقہ امور میں درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔​وزیر جنگلات وقار احمد نور نے وفد کے تمام مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ناظمینِ اعلیٰ جنگلات کی سطح پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، کیمٹی میں ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی ملک اسد محمود اور ناظم جنگلات میر نصیر شامل ہیں جو ووڈ انڈسٹری سے متعلقہ تمام معاملات اور شکایات کا جائزہ لے کر انہیں یکسو کرے گی تاکہ صنعت سے وابستہ افراد کو ریلیف مل سکے۔​ملاقات کے دوران سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی ملک اسد محمود ناظم اعلٰی جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ناظم جنگلات ارتضی قریشی سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنگلات نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کو مزید بہتر بنانے اور جنگلات کے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے صنعت کی معاونت کے لیے پرعزم ہے۔وزیرجنگلات نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے مستقل حل کے لئے ٹھوس اقدامات آٹھاے رہی ہے ۔

Share This Post

More To Explore