وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر افتخار گیلانی سے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر افتخار گیلانی سے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چئیرمین کشمیر کمیٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے وزیراعظم آزادکشمیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے، عوام کی فلاح و بہبود اور خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore