جموں و کشمیر لبریشن سیل کے قومی و آگاہی ونگ کے زیر اہتمام، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اشتراک سے 24 اکتوبر یومِ تاسیس کے حوالے سے طالبات میں تاریخی شعور اور قومی آگاہی پیدا کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چہلہ بانڈی مظفرآباد میں خصوصی آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر کا موضوع ”یومِ تاسیس: تاریخی پس منظر اور پیش منظر“ تھا۔ ڈائریکٹر قومی و آگاہی ونگ جموں و کشمیر لبریشن سیل سردار ساجد محمود نے اپنے خطاب میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے قیام کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا مولانا غلام حیدر جنڈالوی کی قیادت میں 23 مارچ 1940 قرار داد پاکستان کے تاریخی جلسہ میں جموں وکشمیر کے عوام کی نمائندگی، رہیس الحرار چوہدری غلام عباس کی طرف پاکستان کے ساتھ وابستگی کا واضح اعلان اور 19 جولائی 1947 میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر قرار داد الحاقِ پاکستان کی منظوری اور شرکا سے پاکستان کے ساتھ حلف جیسے اقدامات نے تحریکِ آزادی کشمیر کو نئی سمت دیتے ہوے جموں وکشمیر کے عوام کے سیاسی مستقبل کا واضح تعین کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر تک موجودہ آزاد کشمیر کے پیشتر علاقوں کو مقامی مجاہدین نے مقامی سیکٹر کمانڈروں کے زیر قیادت فتح کر دیا تھا۔ مقامی اور قبائلی مجاہدین نے تحریکِ آزادی کے قائدین کی سربراہی میں خطے کو آزاد کروانے میں اہم کردار ادا کیا اور 24 اکتوبر کو سردار محمد ابراہیم خان کے زیر قیادت آزاد کشمیر حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا جسکی یاد میں یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کے تعاون سے مختلف شعبوں میں بتدریج ترقی کی ہے جیسا آزاد کشمیر بالخصوص مظفرآباد اور پونچھ آج ہے یہ نہیں تھا بلکہ کالے پانی اور سزا کے طور سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ تحریکِ آزادی کشمیر کے تاریخی حقائق کا مطالعہ کریں اور قصے کہانیوں پر مبنی پروپیگنڈا کا شکار ہونے کے بجائے قومی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ محترمہ طاہرہ نسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر قومی و آگاہی ونگ محترمہ شائستہ افتخار اور محترمہ فاخرا میر بھی موجود تھیں۔ لیکچر کے دوران طالبات نے موضوع سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے ڈائریکٹر سردار ساجد محمود نے مختصر اور جامع جوابات دیے۔ آخر میں پرنسپل محترمہزہرہ نسیم نے آگاہی لیکچر کے انعقاد پر جموں و کشمیر لبریشن سیل کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ طلباء و طالبات میں تاریخی شعور اور قومی آگاہی کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
