کیڈٹ کالج مظفرآباد میں ”تنازع کشمیر: تاریخی پس منظر اور امکاناتِ“ کے موضوع پر ایک اہم علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

کیڈٹ کالج مظفرآباد میں ”تنازع کشمیر: تاریخی پس منظر اور امکاناتِ“ کے موضوع پر ایک اہم علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممتاز سفارت کار، دانشوروں اور ماہرینِ امورِ کشمیر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار سے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر و سفیر سردار مسعود خان، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفرآباد بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈاکٹر اسماء شاکر خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (CISS)، ڈاکٹر ولید رسول، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ اور محترمہ طیبہ خورشید نے خطاب کیا۔مقررین نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، سیاسی و تزویراتی پہلوؤں اور اس کے پُرامن، منصفانہ اور پائیدار حل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کا مقصد مسئلہ کشمیر کے بارے میں علمی و فکری شعور اجاگر کرنا، بامعنی مکالمے کو فروغ دینا اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق قابلِ عمل حل کی راہیں تلاش کرنا تھا۔سیمینار کے اختتام پر فیکلٹی اور کیڈٹس نے مقررین سے کشمیر کے موضوع پر سوالات بھی پوچھے۔ مہمان مقررین کو پرنسپل کیڈٹ کالج مظفرآباد نے یادگاری شیلڈز پیش کیے۔

Share This Post

More To Explore