وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمت کا مشن لے کر آئی ہے، آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، سروس ڈلیوری بہتر ہو گی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، معیارِ زندگی میں بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ کی تیز رفتار ترقی پر فوکس ہے۔ عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی ضروریات اور ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور تکمیل پر توجہ دے رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں ترقی ہوگی اور دستیاب وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت عوام سے رابطے کو مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا، بنیادی ضروریات فراہم کرنا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور عوام کو خدمات کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سمیت ہنر مندی کے فروغ کیلئے حکومت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کریگی تاکہ وہ ریاست کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
