وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور مقررہ ٹائم لائن پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، مستقبل کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے ڈیزائن کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور مقررہ ٹائم لائن پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، مستقبل کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے ڈیزائن کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان، پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ خواجہ محمد نعیم اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے قبل ان کی تکمیل کی مدت، ٹائم لائن اور عملدرآمد کا جامع طریقہ کار طے کیا جائے تاکہ منصوبے مقررہ وقت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کا معیار ان کی بروقت تکمیل اور عوام کو پہنچنے والے ثمرات ہیں، ہر منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مختص وسائل درست انداز میں استعمال ہوں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے ایسی مستند فرموں اور ٹھیکیداروں کو دیے جائیں جن کی ساکھ اچھی ہو اور ماضی میں ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی رفتار اور معیار پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی اور متعلقہ محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کہ ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہوں اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔

Share This Post

More To Explore