وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے دن بھر مختلف عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں، وفود میں تاجر، وکلا، طلبہ، خواتین اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ اس موقع پر عوامی وفود نے وزیراعظم کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اور احکامات جاری کیے۔ ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے بھی وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، عوامی مسائل بھی حل ہوں گے اور آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل بھی جاری رہے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر شعبے کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ حکومتی اقدامات کے ثمرات آزادکشمیر کے ہر علاقے تک پہنچائے جائیں گے۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ ان شاء اللہ آزادکشمیر ایک ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ بنے گا اور عوامی مسائل کے حل کے ساتھ تعمیر و ترقی کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
