آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے زیرِ اہتمام نلوچھی پل پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے زیرِ اہتمام نلوچھی پل پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ رات 12 بجے آتش بازی کے رنگا رنگ مناظر سے نلوچھی پل اور گردونواح روشنیوں سے جگمگا اٹھے، جبکہ اس دلکش منظر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 24 اکتوبر کا دن کشمیری عوام کو اپنے بزرگوں کی انتھک جدوجہد، عظیم قربانیوں اور عزم و حوصلے کی یاد دلاتا ہے، جن کی جدوجہد کے نتیجے میں 1947 میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کو تحریکِ آزادی کا مؤثر ذریعہ بناتے ہوئے پورے کشمیر کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی آزادانہ مرضی کے مطابق کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی، پاکستان کی سلامتی و استحکام، شہدائے کشمیر اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Share This Post

More To Explore