انفارمیشن سروسز اکیڈمی آف پاکستان کے زیرِ تربیت آفیسران کے وفد نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف نے وفد کو محکمہ کے امور، ترقیاتی منصوبوں، منصوبہ بندی کے طریقہ کار اور آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے وفد کو محکمہ کے دائرہ کار، ترقیاتی منصوبوں کی تیاری و عمل درآمد، منصوبہ بندی کے مراحل اور عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی ترجیحات کے تعین سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مؤثر منصوبہ بندی اور مربوط حکمت عملی پائیدار ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔وفد نے محکمہ کے مختلف امور میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ دورے کا مقصد زیرِ تربیت افسران کو سرکاری محکموں کے انتظامی ڈھانچے، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور ترقیاتی عمل سے متعلق عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وفد نے نظامت اعلی تعلقات عامہ پی آئی ڈی کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور محکمے کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا۔ وفد کو محکمہ کے شعبہ سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا، سنٹرل نیوز روم،شعبہ اشتہارات،ڈیجیٹل آرکائیو،انتظامیہ اور دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وفد نے محکمے کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
