آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق سینیٹر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر جاوید لغاری نے صدر ریاست کو منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی نئی کتاب GOD CHIP بھی صدر ریاست کو پیش کی، جو فکشن اور پراسرار واقعات پر مبنی ایک ناول ہے۔اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور علمی و ادبی تحقیق کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سائنسی ترقی نے انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں، جبکہ ادب ان تبدیلیوں کو سمجھنے، ان کے اثرات کا جائزہ لینے اور انسانی فکر کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔صدر ریاست نے کہا کہ سائنسی علوم اور ادبی تخلیقات کا امتزاج نوجوان نسل میں مطالعے، تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں تحقیق، علمی مکالمے اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان جدید سائنسی رجحانات سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علم و ادب کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے ڈاکٹر جاوید لغاری کی اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور ادبی میدان میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ علمی و ادبی تخلیقات معاشرے میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے اور نئی نسل کو جدید سائنسی و فکری مباحث سے روشناس کرانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق کے فروغ، علمی و ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو جدید علوم و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
