News & Updates

Take a break and read all about it

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ ریاست کے تین بنیادی ستون ہیں جو ریاست کے اندر Principle of Trichotomy of Powersکے تحت Mutual Check and Balance رکھتے ہیں اور ہر تین ادارہ جات کو اپنی حدود سے تجاوز کرنے سے روکتے ہیں اور یہی جدید جمہوری و فلاحی ملک کی بنیاد ہے۔

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام حکومت آزادکشمیر اور پاک فوج کے اشتراک سے جاری ”یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ” کے دوسرے روز ڈاکٹر طارق محمود بٹ، ڈائریکٹر ایڈمن کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ نے کشمیر کی جغرافیائی اور تاریخی اہمیت اور ڈاکٹر مبشر نقوی، پبلک ریلیشن آفیسر جامعہ کشمیر نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر حاضرین سے خطاب کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود بٹ نے اپنے خطاب میں کشمیر کی جیو پولیٹیکل اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔