سپیشل کمیونیکیشنز ارگنائزیشن ایس سی او نے آزاد کشمیر میں معذور افراد کے لیے پہلا فری لانسنگ ہب قائم کر دیا جسے خاص طور پر معذور نوجوانوں کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے نقطہ نظر سے ڈیزائن کیا گیا ہے

سپیشل کمیونیکیشنز ارگنائزیشن ایس سی او نے آزاد کشمیر میں معذور افراد کے لیے پہلا فری لانسنگ ہب قائم کر دیا جسے خاص طور پر معذور نوجوانوں کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے نقطہ نظر سے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں انٹرن شپ کے لیے خصوصی ماحول اور سہولیات موجود ہیں ں ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ حلال امتیاز ملٹری نے نوبل فاؤنڈیشن مظفراباد میں جدید ترین فری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا تقریب میں کمانڈر ون اے کے برگیڈیئر قیصر اعوان سیکٹر کمانڈر آزادکشمیر کرنل یوسف جاوید چیئرمین ٹیوٹا چوہدری فرید احمد، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر معزور طلبہ وطالبات کے والدین اور اور ایس سی او کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔ ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو قدرت نے مختلف صلاحیتوں سے نواز رکھا ہوتا ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ان کی خدمت کا موقع ملا فری لانسنگ ہب میں جدید ترین کمپیوٹر ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ 24 /7 پاور بیک اپ موجود ہے جس میں معذور افراد کی تربیت کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے معذور افراد کے لیے ائی ٹی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کے لیے یہ پہلا انقلابی قدم ہے اور اب معذور افراد دیگر نوجوانوں کی طرح دنیا بھر میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع حاصل کر چکے ہیں ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے آزاد کشمیر میں ائی ٹی کا انقلاب برپا کرنے کے ساتھ ساتھ نوبل فاؤنڈیشن کو وسعت دے کر ازاد کشمیر میں معذور افراد کے لیے ایک ماڈل ادارے میں تبدیل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا چیئرمین ٹیوٹا ازاد کشمیر چوہدری محمد فرید نے بھی اس سلسلے میں ایس سی او کے ساتھ مل کر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں ٹریننگ کورسزشروع کروانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر نوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین حسان گیلانی دیگر ذمہ داران اور معذور افراد نے ازاد کشمیر میں ائی ٹی کی پروموشن اور نوجوانوں کے لیے خدمات پر ایسی او کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد ادارہ ہے جس نے 16 ماہ کے مختصر اور قلیل عرصہ میں 60 سے زائد سافٹ وئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانسنگ ہپ کا قائم کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور 1400 سے زیادہ زائد آء ٹی پروفیشنلز اس سے مستفید ہو رہے ہیں معذور طلبہ و طالبات کے والدین اور ورثاء نے ایس سی او کی جانب سے طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی سطح تک براہ راست رسائی دینے پر ڈی جی کا شکریہ ادا کیا

Share This Post

More To Explore