News & Updates

Take a break and read all about it

آزادجموں کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کروں گا ، قانون کی عملداری کے لیے وکلا کردار ادا کریں ، وکلا کا پیشہ مقدس پیشہ ہے ، وکلاء کے دفاتر کی اراضی کا اعلان کرتاہوں ، آزادجموں وکشمیر بارکونسل میں وکلاء کی فلاح کے لیے گرانٹ میں تین گنااضافہ کا اعلان کرتا ہوں ، وکلا نظام میں امید نو اور معاشرہ کے لیے مشعل راہ ہیں ،پرائم منسٹر ویژن پروگرام 2025ء پیش کرنے جارہے ہیں.

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 05 جنوری “یوم حق خود ارادیت” کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے جس بھرپور انداز سے بھارت کے خلاف احتجاج کیا ہے اس نے تحریک کو جلا بخشی ہے۔