نوتعینات ممبرآزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈعبدالرشید سلہریانے ان سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب چیف الیکشن کمشنر کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منظورالحسن گیلانی، سیکرٹری سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفرمحمودخان، سابق سیکرٹری سید ظہور الحسن گیلانی، سیکرٹری قانون چوہدری وحید الحسن،ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعوداقبال ، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، محکمہ قانون کے ڈرافٹسمین راجہ زاہد محمود، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان ، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود ودیگر نے شرکت کی ۔ محکمہ قانون و انصاف کے ڈرافٹسمین راجہ زاہد محمود نے سید نظیرالحسن گیلانی کی بطور ممبر الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
