News & Updates

Take a break and read all about it

چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے دارلحکومت مظفرآباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے “دستاویزات کے خودکار اندراج کا نظام” کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ندیم تاج نے منصوبہ “دستاویزات کے خودکار اندراج کا نظام” کے بارے میں بریفنگ دی۔

صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیری اپنا بھرپورکردار ادا کریں اور برطانوی پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکو اُجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے آواز اُٹھائیں۔