آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی ہے ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی ہے ۔نومنتخب صدر ارشد انصاری ،سیکرٹری افضال طالب سمیت تمام نو منتخب عہدیداروں کے نام تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کہ امید ہے کہ نو منتخب ارکان ملک میں اظہار رائے کی آزادی ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے نو منتخب صدر سے کہا کہ وہ لاہور پریس کلب میں کشمیر ڈیسک قائم کریں تاکہ پریس کلب کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلیے ابلاغی محاذ پر کام کیا جائے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب ارکان صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلیے کام کرے گی جس سے ان کے مسائل حل ہونگے اور وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے

Share This Post

More To Explore