سیکرٹری آزاد کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹیکسز میں اضافے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔

سیکرٹری آزاد کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹیکسز میں اضافے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔ ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کے لئے کوئی فنانس بل لانے کی تجویز زیر غور نہ ہے اور نہ ہی ایجوکیشن سیس میں 50 فیصد اضافہ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت ٹیکسز میں جو اضافہ کیا تھا حکومت آزاد کشمیر نے اس فنانس ایکٹ کو بھی آزاد کشمیر میں لاگو نہ کر کے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا۔

Share This Post

More To Explore