وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے وائی کراس سی ایم ایچ فلائی اوور سائیٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبہ پر جاری کام کا معائنہ کیا ۔

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے وائی کراس سی ایم ایچ فلائی اوور سائیٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبہ پر جاری کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر کرنل ( رئٹائرڈ ) وقار احمد نور ، وزراحکومت چوہدری اظہر صادق ، میاں عبدالوحید , کمشنر مسعودالرحمن اور دیگر بھی وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو منصوبہ پر جاری کام بارے بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے منصوبہ پر جاری کام کی رفتار اور منصوبہ کے معیار کو مزید بہتر بنانےکی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے ہے ۔ سی ایم ایچ فلائی اوور کی تکمیل سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا ۔ عوام کے ٹیکسز کا پیسا عوام پر خرچ ہوگا ۔ انقلابی اقدامات سے خطہ کی نظیر بدل دیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام ممکنا وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

Share This Post

More To Explore