نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ون اے۔کے بریگیڈ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق، ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی اشفاق گیلانی، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد کامران علی، سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی مرزا زاہد، سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم ویلی خواجہ محمد صدیق ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ یاسر گیلانی، ڈائریکٹرسیاحت خالد محمود ثاقب، ڈائریکٹر صحت عامہ فاروق اعوان، ایکسین برقیات محسن میر سپرنٹنڈنٹ انجینئر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، ڈائریکٹر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سعید قریشی، کنررویٹر جنگلات ارتضی قریشی، ڈائریکٹر خوراک، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس آغا مجتبٰی، ایس پی CTD ریاض مغل، ڈی ایس پی سپیشل برانچ ذاکر اقبال، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجہ محمد سہیل خان اور سیکورٹی ایجنسیز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے، جرائم کے خاتمہ، ٹریفک مسائل کے خاتمہ سمیت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر آزادکشمیر میں مختلف منصوبہ جات پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبہ جات بروقت تکمیل کے لیے تمام محکمہ جات کوآرڈینیشن سے کام کریں گے۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے اپنے اپنے ضلع میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویثرن مسعودالرحمن نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کاری کو بہتربنایا جائے۔امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ بھرپور انداز میں کام کرے۔ ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹ کے بغیر،نان کسٹم اور بغیر فٹنس کے گاڑیاں ہماری اتھارٹی کو چیلنج کر رہی ہیں،ان کے خلاف کارروائی کریں۔ آزادکشمیر ملک کا ایک بہترین سیاحتی مقام ہے،سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔بجلی کی فراہمی اور پاور جنریشن سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پلان مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کو لگائی جانے والی آگ سے ایک طرف تو ہمارے قیمتی جنگلات کا ضیائع ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف یہ ہمارے ائیر انڈیکس کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔اس اہم مسئلہ کی جانب ہم سب کو سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ،غیر ملکی شہریوں کی سیکورٹی، مدارس کی رجسٹریشن، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ پر عملدرآمد، افغان شہریوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے، سڑکوں کو بہتر بنانے، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں خوراک اور ادویات کے ذخیرہ کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ برفانی علاقو ں میں غذائی قلت اور ادویات کی کمی نہ ہو۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر ون اے ۔کے بریگیڈ نے کہا کہ اس فورم کا مقصد ایک دوسرے کے کام کا جائزہ لے کر کوآرڈینیشن کو بڑھانا ہے تاکہ زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی مسائل سے ہی امن وامان کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس لیے ان مسائل کو متعلقہ محکمہ جات بروقت حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں روڈ سیفٹی کے عنصر کو بہتر بنایا جائے اور خطرناک جگہوں پر پیرافٹس تعمیر کیے جائیں۔ضلع جہلم ویلی میں چھم روڈ کا ایک کلومیٹر حصہ آرمی فنڈ سے تعمیر کیا جا رہا ہے اگلا ایک کلومیٹر محکمہ تعمیرات عامہ اپنے فنڈ سے تعمیر کرے تاکہ لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔نیلم ویلی کے لیے الگ گریڈ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ضلع جہلم ویلی کے لیے منظور شدہ ہیوی ٹرانسفارمر کی جلد تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے مختلف سیکٹر میں عشاریے ملک کے دیگر حصوں سے بہتر بہتر ہیں۔ شرح خواندگی سمیت مختلف شعبوں میں آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر سے بہت آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہر ماہ کے پہلی ہفتہ میں ریجنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائیگا اور آخری ہفتہ میں ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ ہر اجلاس میں پچھلے اجلاس میں طے کیے گئے اہداف کا جائزہ لے کر موثر رابطہ کاری کے ساتھ آگئے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملک کر اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود اور ریلیف وریسکیو کے کاموں میں پاک فوج بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس یاسین قریشی نے کہا کہ ملک کی انٹرنل سیکورٹی اور امن وامان کو برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ ایکسٹرنل سیکورٹی افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا مقصد ایک ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم کوآرڈینیشن سے کام کریں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر مجموعی طور پر پرامن خطہ ہے یہاں لا اینڈ آرڈر کاکوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔انٹری پوانٹس پر چیکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی پولیس آفیسران افغان شہریوں کا مکمل اپ ڈیٹ ڈیٹا مرتب کریں۔ غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ٹریفک حادثات کے حوالہ سے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے۔لوڈ سپیکر ایکٹ،وال چاکنگ ایکٹ سمیت ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت آزادکشمیر پولیس نفری کی تعداد بہت کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی چیلنجز سے بہترین انداز میں نبرد آزما ہوا جاسکے۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ،سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، برقیات، پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،صحت عامہ،سیاحت، لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی، ٹریفک پولیس،خوراک کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکمہ کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
