انشاء اللہ آنے والا سال سب کے لیے خوشیوں بھرا ہوگا،
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا نئے سال کی آمد پر پیغام
انشاء اللہ آنے والا سال سب کے لیے خوشیوں بھرا ہوگا، وزیراعظم آزادکشمیر
نیا سال امن, خوشحالی و ترقی کا سال ہوگا، چوہدری انوارالحق
دعاگو ہوں کہ اللّہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے ، وزیراعظم آزادکشمیر
اللہ کرے اس سال وطن عزیز کے خلاف برسرپیکار داخلی و خارجی قوتوں کو عبرتناک شکست ہو ، چوہدری انوارالحق
مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں ، چوہدری انوارالحق
دعا ہے کہ آمدہ سال مقبوضہ جموں و کشمیر میں جدوجہد آزادی کی تکمیل کا سال ہو ،وزیراعظم آزادکشمیر
مسلح افواج پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے انگنت قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، چوہدری انوار الحق
دعا گو ہیں کہ آمدہ سال مملکت خداداد پاکستان سےدہشتگردی کا ناسور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو ، وزیراعظم آزاد کشمیر
مسلح افواج کی انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، وزیراعظم آزادکشمیر
اللہ کرے آمدہ سال مسلح افواج پاکستان کو وطن دشمنوں پر مکمل غلبہ نصیب ہو ، چوہدری انوارالحق
امید ہے اس سال مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی ناجائز بھارتی قبضہ کے خلاف جدوجہد پایہ تکمیل کو پہنچے گی، چوہدری انوارالحق
نئے سال 2025ء کی آمد پر پاکستانی اور کشمیری عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ، چوہدری انوارالحق
اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ عوامی فلاح کے لیے موجودہ حکومت تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی ، وزیراعظم آزادکشمیر
موجودہ حکومت ماضی کی طرح اس سال بھی خطہ کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے گی ، چوہدری انوارالحق

