News & Updates

Take a break and read all about it

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ، پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عامہ عبدالستا ر خان سمیت میڈیکل کالجز کے پرنسپل صاحبان ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر احسن وحید راٹھور ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیئرمین سروس ٹریبونل آزادجموں وکشمیرراجہ طارق جاوید کی زیر صدارت سابق چیئرمین سروس ٹریبونل ملک عبدالرشید کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔تعزیتی ریفرنس میں ممبران سروس ٹریبونل مشتاق احمد طاہر، چوہدری اشفاق احمد، محترمہ کوکب الصباح روحی، رجسٹرار ممتاز احمد اوردیگر سٹاف نے شرکت کی۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادکشمیر کے محکمہ توانائی و آبی وسائل کی سرکاری ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا۔ ویب سائیٹ کے ذریعے آزادکشمیر کے صارفین کو نئے کنکشنز، بلات کی آن لائن پرننٹنگ، سکیم ہاء کی تیاری، نیٹ میٹرنگ کی آگاہی و طریقہ کاراور صارفین کی سہولت کے لیے دیگر تمام ضروری معلومات میسر آ سکیں گی

صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ میں جاری پروجیکٹس اور تدریسی امور پر تفصیلی بریفنگ دی

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے کرم کیا مالک نے جب کسی سے کوئی کام لینا ہوتا ہے تو پھر تدبیریں بھی بن جاتی ہیں۔ میرے پیشرو ایک عدالتی فیصلے کے نتیجے میں نااہل ہوے اور پھر اسمبلی کی اکثریت نے مجھے منتخب کیا یہ اللہ پاک کا خاص کرم تھا،میری ذات پر شروع میں اتفاق نہیں ہوا