صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جرمنی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ جرمنی کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور اُس کے پاک بھارت دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں لہذا جرمنی جنوبی ایشیاء میں پائیدار قیام امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری(پولیٹیکل) جین کہن وان برگز ڈورف سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری (پولیٹیکل) جین کہن وان برگز ڈورف کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری(پولیٹیکل) جین کہن وان برگز ڈورف کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
