وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادکشمیر کے محکمہ توانائی و آبی وسائل کی سرکاری ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا۔ ویب سائیٹ کے ذریعے آزادکشمیر کے صارفین کو نئے کنکشنز، بلات کی آن لائن پرننٹنگ، سکیم ہاء کی تیاری، نیٹ میٹرنگ کی آگاہی و طریقہ کاراور صارفین کی سہولت کے لیے دیگر تمام ضروری معلومات میسر آ سکیں گی۔ ویب سائیٹ کا آغاز محکمہ برقیات کا ایک انقلابی قدم ہے جس سے آزادکشمیر کے عوام کو آسانی سے معلومات میسر آ سکیں گی۔ اس موقع پر سینئر وزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب، سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
