چیئرمین سروس ٹریبونل آزادجموں وکشمیرراجہ طارق جاوید کی زیر صدارت سابق چیئرمین سروس ٹریبونل ملک عبدالرشید کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔تعزیتی ریفرنس میں ممبران سروس ٹریبونل مشتاق احمد طاہر، چوہدری اشفاق احمد، محترمہ کوکب الصباح روحی، رجسٹرار ممتاز احمد اوردیگر سٹاف نے شرکت کی۔

چیئرمین سروس ٹریبونل آزادجموں وکشمیرراجہ طارق جاوید کی زیر صدارت سابق چیئرمین سروس ٹریبونل ملک عبدالرشید کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔تعزیتی ریفرنس میں ممبران سروس ٹریبونل مشتاق احمد طاہر، چوہدری اشفاق احمد، محترمہ کوکب الصباح روحی، رجسٹرار ممتاز احمد اوردیگر سٹاف نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سانحہ پر دکھ و غم کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین ٹریبونل راجہ طارق جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آزادکشمیر جموں وکشمیر میں موصوف نے بحیثیت چیئرمین سروس ٹریبونل وسیکرٹری قانون بہترین خدمات سرانجام دیں جن کی وفات سے ریاست ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ موصوف کی ہمیشہ کمی محسوس کی جائے گی اور یہ خلاء شاید مدتوں تک پورا نہ ہو سکے گا۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

Share This Post

More To Explore