News & Updates

Take a break and read all about it

ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کی زیر صدارت عید فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ا جلاس میں  ڈائریکٹر سپورٹس امجد علی مغل نے فیسٹیول کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی  جبکہ ایس ایس پی مرزا زاہد، ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت خان سمیت   کمیٹی کے جملہ ممبران اجلاس میں شریک تھے

دنیا بھر کی طرح میرپور میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوارنہایت ہی خوشی کے ساتھ منایا، مسیحی برادری نے عبادات کے علاوہ ایسٹر موسیقی، پھولوں، موم بتیوں، اور چرچ کی گھنٹیاں بجا ئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے تہوار میں شرکت کی

میرپور( )09 اپریل 2023ءصدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں اب آزادکشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کمر بستہ ہو چکا ہوں اور انشاء اللہ آزادکشمیر کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے ہم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔میرپور کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے زیلی کنبہ جات کا ایشو ایک ماہ کے اندر حل کر لیا جائے گا رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل جلد عمل میں لائی جائے گی

آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل و میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ارشد حسین اور وزیر فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات اور ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا وعدہ پورا کردیا ہے

وزیرا عظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ  میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ اور ان کے خاندان نے کشمیری عوام کو دین اسلام سے وابستہ رکھنے اور انہیں آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں وہ کشمیری عوام کے سچے خواہاں تھے۔جنہوں نے ایک طرف انہیں اسلامی تعلیمات سے نواز نے کیلئے اپنی کوششیں جاری

آزادجموں وکشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار راجہ راشد نسیم خان نے چیئر مین ماحولیاتی ٹریبونل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے چیئرمین ماحولیاتی ٹریبونل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی