آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین سے منیر اختر سلہریا نے ملاقات کی۔اس موقع پر ٹیکنیکل اسسٹنٹ چوہدری خلیل احمد،پی ایس ملک اشفاق احمد اعوان موجود ہیں

2023
آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین سے منیر اختر سلہریا نے ملاقات کی۔اس موقع پر ٹیکنیکل اسسٹنٹ چوہدری خلیل احمد،پی ایس ملک اشفاق احمد اعوان موجود ہیں۔آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ ماہ رمضان میں بجلی کی ترسیل کو بغیر کسی رکاوٹ فراہمی پر محکمہ برقیات کے افسران اور لائن اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات میں اصلاحات لا رہے ہیں،ریاست کی تعمیر وترقی اور خوشحالی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔عوام سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کو داخل کروائیں جبکہ اساتذہ معیار تعلیم اور طریقہ تدریس میں بہتری لائیں تاکہ عوام کا اعتماد سرکاری اداروں کی طرف بڑھے۔فنڈز کی کمی کے باعث حکومت آزاد کشمیر کو تعمیراتی وترقیاتی کاموں میں تاخیر کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے بجٹ میں کٹوتی کی بجائے اضافہ کرئے تاکہ بیس کیمپ حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تعمیراتی وترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو جس انداز سے اقوام عالم میں اٹھایا ہوا ہے اور جس طرح یورپ میں احتجاجی مظاہروں کے ذریعے کشمیریوں کا مقدمہ یورپی یونین کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ امید واثق ہے کہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اپریل کو صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا اور مسئلہ کشمیر پر پیش رفت پر اسمبلی ممبران کو آگاہ کیا۔ جس پر تمام ممبران اسمبلی نے صدر ریاست کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا

Share This Post

More To Explore