آزادکشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر میں تعلیمی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے آزادکشمیر میں لٹریسی ریٹ بڑھ گیا ہے۔اساتذہ طلبا و طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کوا جاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کی بلندی کے لیے بھی اپنا کردار اداکریں تاکہ آزادکشمیر سے فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔ ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کے سالانہ نتائج نہایت ہی حوصلہ افزاء ہیں جن میں پبلک و پرائیویٹ سکولوں کے طلبا و طالبات نے بھرپور مقابلے کا مظاہرہ کیا ہے۔جن طلبا و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور جو طلبا و طالبات مقابلہ میں پیچھے رہ گئے ہیں وہ مزید محنت کریں اگلے امتحان میں وہ بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرسکیں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
