آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل و میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ارشد حسین اور وزیر فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات اور ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا وعدہ پورا کردیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کامیابی سے مکمل ہوگے ہیں جبکہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لئے بنائے جانے والے ٹاؤن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔بلدیاتی اداروں کو مضبوط و مستحکم بنائیں گے اور ان کے فنڈز اور وسائل میں بھی اضافہ کریں گے تاکہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے ثمرات لوگوں تک پہنچ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد کی طرف سے صدر آزاد کشمیر کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے،اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی آواز کو اقوام عالم تک پہنچایا۔دورہ امریکہ اور یورپ کے دوران صدر ریاست نے بھارت کے خلاف مظاہرے کر کے دنیا کو باور کروایاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطہ میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سرپرستی میں الیکشن میں عوام سے کیے ایک ایک کر کے تمام وعدے پورے کر رہی ہے۔ ریاست کی تعمیر وترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم اپنی منزل پا کر رہیں گے۔انہوں نے منتخب میئر،ڈپٹی میئر،چیئرمین و لوکل کونسلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب آپ لوگ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں،ریاست کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔حکومت بلدیاتی اداروں کو ہرممکن فنڈز فراہم کرئے گی۔انہون نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے پراجیکٹ پر آگلے ماہ کام شروع ہو جائے گا اس طرح رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل کے لئے بھی موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کے بنیادی مسائل پہلے مرحلے پر حل ہوں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
