News & Updates

Take a break and read all about it

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا جس میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے مرتب کردہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت مون سون سیزن کے لئے تیاریوں سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق ،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ ،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ ،ایس ایم بی آر ظہیر قریشی ،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،سیکرٹری صحت بریگیڈئر عرفان احمد سمیت اعلی حکام نے شرکت کی

آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ راولاکوٹ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن جاری ہے اوراس اثناء میں گزشتہ شب پولیس آپریشن کے دوران مفرور دو خطرناک قیدی محمد عثمان اور فیضان عزیز کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے