کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ و جموں و کشمیر لبریشن سیل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر اہتمام معروف نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی کی شہادت کی آٹھویں برسی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے باہر یک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ و جموں و کشمیر لبریشن سیل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر اہتمام معروف نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی کی شہادت کی آٹھویں برسی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے باہر یک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت وزیر جموں و کشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم نے کی جبکہ سابق کنوینر محمود احمد ساغر ، سکریٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس مشتاق احمد بٹ الطاف احمد بٹ الطاف حسین وانی ، غلام نبی بٹ، حاجی سردار صدیق، راجہ پرویز احمد، شیخ عبد المتین، میر طاہر مسعود ،داود خان یوسفزئی ،، نبیلہ ارشاد ، ریحانہ خان، بشیر احمد عثمانی، سید گلشن، راجہ خان افسر خان ، زاہد اشرف، نجیب الغفور خان، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مظاہرے میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں شہید برہان وانی کی تصاویراور کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ مظاہرین نے کشمیری شہداء کے حق میں اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔ اس موقع پر حریت قائدین ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برہان وانی اور دیگر کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔محترمہ امتیاز نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گے۔ برہان وانی شہید تحریک آزادی کشمیر کے وہ عظیم نوجوان ہیرو ہیں جنہو ں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کشمیرکو ایک نئی جلا بخشی۔ محترمہ امتیاز نسیم نے کہا کہ کشمیری عوام برہان وانی اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانی کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک مثالی کردار اداکیا اور حق کے راستے میں بالآخر اپنی جان قربان کی۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کر رہا ہے مگر وہ اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری عوام ضرور آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نوجوان نسل میں منتقل کیا اور آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کی شکل میں بھارت کے ناجائز قبضہ کے خلاف دیوار بن کر کھڑا ہے ۔حریت رہنماؤں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت کشمیریوں کی اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے مگر وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔مقررین نے مزید کہا کہ شہید برہان وانی نے جام شہادت نوش کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نوجوان نسل کو منتقل کیا اور آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کی شکل میں بھارت کے ناجائز تسلط کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔

حریت رہنماؤں نے اس موقع پر شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حالیہ دنوں کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرے۔

Share This Post

More To Explore