آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ راولاکوٹ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن جاری ہے اوراس اثناء میں گزشتہ شب پولیس آپریشن کے دوران مفرور دو خطرناک قیدی محمد عثمان اور فیضان عزیز کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ فرار قیدی قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث تھے۔حکومت نے قتل و دہشتگردی میں سزائے موت کے قیدی محمد عثمان پر ایک کروڑ روپے جبکہ قتل کے مقدمہ میں ملوث فیضان عزیز پر 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھے تھے۔ دوران آپریشن پولیس کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار قیدیوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جیل توڑنے اور فرار ہونے والے تمام قیدیوں اور ان کے سہولت کاروں کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پورے پونچھ ریجن میں پولیس کی ٹیمیں ان کے ٹھکانے پر چھاپے مار رہی ہیں۔ حکومت آزادکشمیر نے فرار قیدیوں کی اطلاع فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ جلد تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
