آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا جس میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے مرتب کردہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق ،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ ،سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈئیر عرفان احمد،انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آزادکشمیر کے دس اضلاع میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوس منعقد ہونگے جن میں سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ہر ضلع میں سکیورٹی عملہ تعینات کیا جائے گا جبکہ ریاست بھر میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کےلئے خصوصی دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔ مزید برآں، جلوسوں اور مجالس کی موٹر انداز میں مانیٹرنگ کے لیے سی پی او میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس میں تمام قانون نافذ کرنےوالے اور سکیورٹی اداروں کے نمائندے ہمہ وقت موجود ہونگے۔ اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ حساس اضلاع/ مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش ، ڈبل سواری، نفرت انگیز وال چاکنگ پر پابندی عائد ہوگی جبکہ منفی پروپیگنڈہ کی روک تھام کے سلسلے میں سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کےلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے محکمہ صحت اور ریسکیو عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا سب سے اہم ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حساس اضلاع/ مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے لئے تمام تر درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں۔محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور منتخب عوامی نمائندوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیر اعظم نے شدید گرمی کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں میں مناسب مقامات پر ٹینٹس لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مجالس اور جلوس والے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے حکام کو آن بورڈ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو محرم الحرام کے دوران اضلاع، ڈویژن کی سطح پر تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے کےلئے تمام محکمے اور ادارے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کریں۔ وزیر اعظم نے علمائے کرام اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
