News & Updates

Take a break and read all about it

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے آزاد جموں و کشمیر وویمن لائیرز فورم کے وفد نے بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ کی قیادت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ملاقات کی. وفد میں کوثر پروین اعوان ایڈووکیٹ, عالیہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ, بیرسٹر ماہم فادیہ ایڈووکیٹ, روبیہ بٹ ایڈووکیٹ, سیدہ سمیہ شاہ ایڈووکیٹ, قرۃالعین مہر ایڈووکیٹ اور مریم فاروق ایڈووکیٹ شامل تھیں. وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انصاف کا حصول, میرٹ, قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے خواتین وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے. خواتین وکلاء معاشرے میں بہتری پیدا کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر اتفاق و اتحاد سے ریاست کے نظام اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا 27واں اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور, چوہدری محمد رشید, میاں عبدالوحید, احمد رضا قادری, عبدالماجد خان, فہیم اختر ربانی, محترمہ امتیاز نسیم, محترمہ تقدیس گیلانی, چوہدری محمد ارشد, سردار میر اکبر خان, چوہدری اکبر ابراہیم, چوہدری قاسم مجید, چوہدری یاسر سلطان, محمد اکمل سرگالہ, سردار عامر الطاف, نثارانصر ابدالی, جاوید اقبال بڈھانوی,دیوان علی خان چغتائی, ملک محمد ظفر, ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات, ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل, پرنسپل سیکرٹری, سیکرٹری اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے گذشتہ ہونے والے اجلاس ہاء میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق دی گئی. آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے طلاق رجسٹریشن فیس, آزادکشمیر کی مساجد میں جہاں میٹر نصب ہیں