News & Updates

Take a break and read all about it

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی میں نظرثانی میزانیہ 2023-24وتخمینہ میزانیہ2024-25پر عام بحث کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزادکشمیرکی اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے 1985کے بعد ہر مرتبہ اپنی مدت مکمل کی ہے اور موجود اسمبلی بھی اپنی مدت کی تکمیل کی جانب گامزن ہے

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امورمیاں عبدالوحیدکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج 26 جون 2024ء انٹرنیشنل ویکٹم ڈے (Victim) کے موقع پر آل پارٹیز حریت کا نفرنس کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کے جبر اور جبری گرفتاریوں کے خلاف اسیران حریت کی رہائی کے لئے کئے گئے

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس نازک اور اہم موڑ پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری متحد و متحرک ہو جائیں تاکہ مودی کے مکروہ عزائم کا مل کرمنہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ کیونکہ مودی مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممتاز کشمیری رہنماء و سابق ممبرمقبوضہ جموں وکشمیرا سمبلی مولانا غلام نبی نوشہری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا غلام نبی نوشہری کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں آمدہ بجٹ میں وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر رہی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آئے روز خواتین پر گھریلو تشدد کی وجہ سے خودکشی کے واقعات پرتوجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے گھریلو تشدد یا دیگر معاملات کی وجہ سے خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے.