چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان (چئیر مین سپریم جوڈیشل کونسل ) و ( چئیر مین ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی ) نے یکے بعد دیگرے سپریم جوڈیشل کو نسل اور سٹیٹ جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے اجلاس طلب کر لیے۔

چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان (چئیر مین سپریم جوڈیشل کونسل ) و ( چئیر مین ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی ) نے یکے بعد دیگرے سپریم جوڈیشل کو نسل اور سٹیٹ جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے اجلاس طلب کر لیے۔ سٹیٹ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس مورخہ 15 جنوری 2025 کو دن 12 بجے کمیٹی روم نمبر 1 میں طلب کیا گیا ہے جب کہ سپریم جوڈیشل کو نسل کا اجلاس مورخہ 16 جنوری 2025 کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ایجنڈا میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کی جانب سے جاری مکتوب کے علاوہ سپریم جوڈیشل کونسل میں انکوائری سے متعلق قواعد کار اور سابق قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ سے متعلقہ معاملہ کے ڈسپوزل کو شامل کیا گیا ہے جب کہ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد ، ایکس کیڈر حجز صاحبان سے متعلق معاملات، ہائی کورٹ میں انتظامی حج سے متعلق امور کے علاوہ کنزیومر کورٹس کا قیام ، ڈسٹرکٹ ججز سے متعلق معاملات، اعلیٰ عدلیہ کے لئے ڈریس کوڈ، اور سروس ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم ایجنڈے میں شامل ہیں۔

See translation

All reactions:

33

Share This Post

More To Explore