محکمانہ کارگردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمشنرصاحبان و ڈپٹی ضلعی کمشنر زکا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوظہیر الدین قریشی نے کی ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول ، بقایا تعمیلات ، محکمانہ کارگردگی /گوشوارہ جات ، ریکوری سرکاری رقومات، زیر التوا مقدمات /انکوائری ملازمین بارے کارگردی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی ، ممبر مانیٹرنگ بورڈ آف ریونیو چوہدری شوکت ، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سردار طارق،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار ، کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید ، سمیت ڈپٹی کمشنر صاحبان نےشرکت کی ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول کو فعال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں قیمتوں کے تعین اور اشیا خوردونوش کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کارگردگی کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے گا جس کے منٹس بورڈ آف ریونیو کو ارسال کیئے جائیں گے۔ ہفتہ میں کم از کم دو بار بازار کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری رقوم کی خزانہ سرکار میں داخلہ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی کی جانب سے آزادکشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سے منسلک گاڑیوں کی فٹنس کے معیار کو بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی افادیت پر زور دیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ اگلا مہینہ گاڑیوں کی فٹنس کے حوالہ سے منایا جائے گا۔ اجلاس میں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی کی جانب سے عوامی شکایات / درخواستوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی اور وضح طریقہ کار اور متعین وقت کے اندر امور کو انجام دینے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے تقسیم اراضی پر بروقت فیصلہ جات کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے فائل ورک کو متعین وقت کے اندر مکمل کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ اجلاس میں آفیسران کی کارگردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ پینڈنگ محکمانہ انکوائریز کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی نے کمپیو ٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کو جلد مکمل کرنےاور کمپیو ٹرائزیشن آف لینڈ رکارڈ میں حائل خامیوں کے فوری خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہاکہ پٹواریوں کی کیپسٹی بلڈنگ اشد ضروری ہے ، پٹواری لینڈ ریکارڈ کے محافظ ہیں ۔انھوں نے کہاکہ کارگردگی کو موثر بنانا ترجیح ہے ۔ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق عوام کی ہر ممکن فلاح کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انھوں نے ہدایت کی کہ آفیسران شہریوں کی ہر ممکن سہولیات کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
