وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 05 جنوری “یوم حق خود ارادیت” کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے جس بھرپور انداز سے بھارت کے خلاف احتجاج کیا ہے اس نے تحریک کو جلا بخشی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کا دوہرا معیار افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ کامشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کے متعلق اور پیمانہ ہے جبکہ کشمیر اور فلسطین کے بارے اور پیمانہ ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا پوری دنیا اورخود اقوام متحدہ کے وجود پر سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ کی لاپرواہی اور بے بسی کے بجائے کشمیری اپنی آزادی کیلئے سیاسی، سفارتی، عسکری اور ہمہ جہتی جدو جہد جاری رکھیں گے جس کی کامیابی کیلئے بیس کیمپ کے وزیراعظم، آزاد کشمیر کی اپوزیشن اور سیاسی قیادت متفق ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
