آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیرمحمد مظہر سعیدشاہ نے اے بی این نیوز کے سی ای او محسن بلال سے خصوصی ملاقات کی۔

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیرمحمد مظہر سعیدشاہ نے اے بی این نیوز کے سی ای او محسن بلال سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے ادارے کی کامیاب اشاعت اور معیاری نشریات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور اس کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے اے بی این نیوز کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنی معیاری رپورٹنگ، غیر جانبدارانہ کوریج اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔پیر محمد مظہر سعید شاہ نے امید ظاہر کی کہ اے بی این نیوز مستقبل میں بھی آزاد کشمیر اور پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کرتا رہے گا اور صحافت کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔سی ای او محسن بلال نے پیر محمد مظہرسعید شاہ کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اے بی این نیوز صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گا۔

Share This Post

More To Explore